: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،03اکتوبر(یو این آئی)کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبر نے آئی این ایکس میڈیا کے معاملے میں ضمانت کے لیے جمعرات کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کیمسٹر چدمبرم کے وکیل کپِل سبل نے جسٹس این وی رَمَنَّا، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس کرشنا مراری کی بینچ کے سامنے یہ مقدمہ پیش
کیاحالانکہ بینچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے پاس فہرست بند ہونے کے لیے بھیج دیادہلی ہائی کورٹ نے مسٹر چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کو پیر کے روزخارج کر دیا تھا۔ وہ اس وقت تہاڑ جیل میں ہیںمرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)کی اسپیشل کورٹ نے 19ستمبرکو ان کی عدالتی تحویل کی مدت میں تین اکتوبر تک توسیع کر دی تھی۔