: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 اگست (ایجنسی) سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلی کو مسلسل حراست میں رکھے جانے پر سوال اٹھائے ہیں۔
مسٹر چدمبرم نے ٹوئٹ کیا’’چھ اگست سے حراست میں رکھے گئے تین وزرائے اعلی کو آزادی کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ دو سابق وزیر
اعلی قید تنہائی اور ایک سابق وزیر اعلی نظر بند کیوں ہیں؟ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کر رہے سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو کیوں حراست میں رکھا جا رہا ہے؟‘‘
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے وقت سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کو نظربند یا حراست میں رکھا گیا ہے۔