ذرائع:
تلنگانہ میں پولٹری کمپنیوں کی پالیسیوں کے خلاف چکن شاپ اونرس نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے یکم اپریل سے ریاست بھر میں چکن شاپس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چکن شاپس چلانے والوں کا کہنا ہے کہ کم مارجن کی وجہ سے انہیں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور موجودہ حالات میں کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چکن کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود درمیانی افراد کی وجہ سے
انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنی مشکلات کئی بار پولٹری کمپنیوں کے سامنے رکھنے کے باوجود کوئی مناسب جواب نہیں ملا، جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ کاروباریوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو غیر معینہ مدت تک چکن شاپس بند رکھی جائیں گی۔ یکم اپریل سے اس بند کا آغاز ہوگا، جس سے صارفین بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروباریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے اس مسئلے کا فوری حل نکالے۔