: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد (17 اپریل 2026) لوک سبھا حلقوں کی مجوزہ حد بندی کے بعد تلنگانہ میں لوک سبھا نشستوں کی تعداد موجودہ 17 سے بڑھ کر 26 ہونے کی قیاس آرائیاں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان میں 4 نشستیں درج فہرست ذاتوں (SC) اور 2 نشستیں درج فہرست قبائل (ST) کے لئے مختص کی جا سکتی ہیں۔حیدراباد کے ساتھ چارمینار بھی ایک حلقہ بننے والا ہے،مجوزہ 26 لوک سبھا حلقوں
کی فہرست میں شامل نام یہ بتائے جا رہے ہیں:عادل آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال/پیداپلی، کتہ گوڑم/بھدراچلم، ورنگل، ہنمکنڈہ، کریمنگر، کاماریڈی، سنگاریڈی، میڈک، بھونگیر، ملکاجگیری، کوکٹ پلی/شیرلنگم پلی، حیدرآباد، سکندرآباد، چارمینار، رنگا ریڈی/پرگی، وقارآباد، چیویلا، محبوب نگر، ناگرکرنول، سوریاپیٹ، نلگنڈہ، کھمم اور نارائن پیٹ/کوڈنگل شامل ہیں۔