: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 19 فروری 2026 (اعتماد نیوز) ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت اور وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن پر ہجوم کو کم کرنے کے مقصد سے سکندرآباد اور وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کے اوقات میں معمولی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسٹ کوسٹ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹرین نمبر 20707
سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس کے وشاکھاپٹنم پہنچنے کے وقت میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین اپنے موجودہ وقت دوپہر 1.45بجے کے بجائے 5 منٹ کی تاخیر سے دوپہر 1.50بجے وشاکھاپٹنم اسٹیشن پہنچے گی۔ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ اوقات میں یہ تبدیلی 20 فروری سے نافذ العمل ہوگی، اسی لئے مسافرین اپنے سفر کی منصوبہ بندی نئے وقت کے مطابق کریں۔