the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 14 ،اگست(ایجنسی)چندریان 2 خلائی جہاز جس کو 22جولائی کو آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا گیا تھا،بدھ کو کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن ہوگیا جہاں سے 7ستمبر کو اسے چاند کے جنوبی قطب خطہ پر پہنچایا جائے گا۔ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)کے ذرائع نے کہا ہے کہ چندریان 2کی مدار سے متعلق حتمی سرگرمیاں کل شب 02.21بجے انجام دے دی گئیں۔اس طرح چندریان 2 کامیابی کے ساتھ چاند کی راہ پر گامزن



ہوگیا۔اس خلائی گاڑی پر اسرو ٹیلی میٹری کے مشن آپریشنس کامپلکس،ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نٹ ورک بنگالورو سے،انڈین ڈیپ اسپیس نٹ ورک بنگالورو کے تعاون سے مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔جی ایس ایل وی ایم کے تری۔ایم ون خلائی گاڑی سے اس کو چھوڑنے کے بعد سے چندریان 2معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔20اگست کوچندریان2، چاند پر پہنچے گا۔اس کے بعد مدار کی مزید چار سرگرمیاں انجام دی جائیں گی تاکہ یہ خلائی گاڑی چاند کی سطح سے تقریبا 100کیلومیٹر کے فاصلہ پر مدار سے حتمی طورپر گزرے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.