: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/4اپریل(ایجنسی) آندھرپردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی حکومت پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب کبھی بھی این ڈی اے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نیوز 18 کے ساتھ ایک خاص بات چیت میں نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم کا دفتر داغدار پارٹیوں کو آگے بڑھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کام کاج کی
تو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی تعریف کی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دئے جانے سے ناراض ہوکر کچھ دنوں قبل چندر بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی نے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا تھا ۔ این ڈی اے سے الگ ہونے کے بعد رواں ہفتہ انہوں نے دہلی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کی اور ان کے مطالبہ کی حمایت کی اپیل کی۔