the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امراوتی/5ڈسمبر(ایجنسی) آندھراپردیش کے وزیراعلی و تیلگو دیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی تیسرا محاذ نہیں ہے اور ملک میں صرف ایک مرتبہ ہی تیسرے محاذ کا تجربہ کیا گیا تھا۔ اس محاذ کو کانگریس نے باہر سے تائید دی تھی اور صرف تیلگودیشم نے ہی تیسرے محاذ کی تشکیل میں اہم رول ادا کیا تھا لیکن موجودہ دور میں اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کانگریس ہے اور دوسری طرف بی جے پی ۔ بعض جماعتیں مخالف مودی ہیں تو بعض مودی کی حمایت کرنے والی جماعتیں ہیں۔

چندرابابو جو مرکز میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے



خلاف محاذ کی تشکیل کی کوشش کے حصہ کے طورپر حالیہ عرصہ میں دہلی اور دیگر ریاستوں میں کئی سرکردہ رہنماوں سے ملاقات کرچکے ہیں، نے ایک قومی ٹی وی چینل کودیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ ہندوستان کو عظیم ملک ، عظیم وسائل کے ساتھ بنانا چاہتے ہیں۔ مودی نے ملک سے دغابازی کی ۔ ان کے لئے واحد بڑا مسئلہ ملک اور جمہوریت کو بچانے کا ہے۔ چندرابابو کی تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں 7دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے خلاف قائم کانگریس کی زیرقیادت عظیم اتحاد کا حصہ ہے۔ اس سوال پر کہ کیا تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی تشکیل مرکز میں عظیم اتحاد کی تشکیل کا پہلا تجربہ ہے اور اگر اس میں ناکامی ہوتی ہے تو عظیم اتحاد کا کیا ہوگا؟تو انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کا مرکز کے عظیم اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ تاہم انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں یہ اتحاد کامیاب ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.