: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 31 جنوری (ذرائع) ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چمپائی سورین جھارکھنڈ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس دوران نئے وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آیا ہے۔ چمپائی سورین ہیمنت سورین کے
قریبی بتائے جاتے ہیں۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) اور کانگریس کے اراکین اسمبلی راج بھون پہنچ گئے ہیں۔ دیر شام، حکمراں اتحاد کے تمام ایم ایل اے رانچی کے راج بھون پہنچے۔
چمپائی سورین اس وقت جھارکھنڈ حکومت کے ٹرانسپورٹ، درج فہرست ذات، قبائل اور پسماندہ طبقات کی بہبود کے وزیر ہیں۔ وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے نائب صدر بھی ہیں۔