the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 9 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج راجیہ سبھا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مرکزی حکومت کو اتراکھنڈ کے چامولی میں برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے بعد صورتحال کو معمول میں لانے اورامداد اور بچاؤ کے کاموں میں ریاستی حکومت کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگی کرکے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔
مسٹر شاہ نے منگل کو راجیہ سبھا میں اس حادثے پر خود بیان دیتے ہوئے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق ابھی تک 20 افراد کی جانیں گئی ہیں اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق مجموعی طور پر 197 افراد لاپتہ ہیں جن میں این ٹی پی سی کے زیر تعمیر



پروجیکٹ میں 139 کام کررہے تھے، علاوہ ازیں رشی گنگا پروجیکٹ میں کام کرنے والے 46 ملازمین اور 12 دیہی افراد شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے مختلف ذرائع سے یہ معلومات اکٹھا کی ہیں ، جس میں تبدیلی ممکن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ این ٹی پی سی پروجیکٹ میں کام کرنے والے 12 افراد کو ایک سرنگ سے بحفاظت بچالیا گیا ہے۔ رشی گنگا پروجیکٹ میں بھی 15 افراد کو بحفاظت بچایالیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق این ٹی پی سی پروجیکٹ کی ایک دوسری سرنگ میں تقریباً 25 سے 35 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ ان افراد کو بحفاظت بچانے کے لئے جنگی پیمانے پر ریسکیو آپریشن چلایا جارہا ہے، اسی طرح لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.