ذرائع:
مرکزی حکومت نے واٹس ایپ صارفین کو سائبر فراڈ سے خبردار کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ
عوامی مقامات، سائبر کیفے اور مشترکہ کمپیوٹرز پر واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں۔ حکومت کے مطابق لاگ اِن سیشن کھلا رہنے سے سائبر مجرم نجی پیغامات اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ استعمال کے بعد صرف براؤزر بند کرنے کے بجائے واٹس ایپ ویب سے باقاعدہ لاگ آؤٹ کریں۔