ذرائع:
مرکزی حکومت نے ایک نئی آدھار ایپ لانچ کی ہے جس کے ذریعے شہری اب آدھار سنٹر جائے بغیر موبائل فون سے ہی آدھار سے متعلق خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی کی اس ایپ کے ذریعے موبائل نمبر اور پتہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ شناخت کی تصدیق بھی ممکن ہوگی، وہ بھی آدھار نمبر یا
بایومیٹرک ڈیٹا شیئر کیے بغیر۔
ایپ میں ایک خاندان کے پانچ افراد تک کے پروفائل مینیج کرنے کی سہولت ہے۔ شناختی ویریفکیشن آف لائن بھی کی جا سکتی ہے، جس کے لیے شیئر آئی ڈی یا کیو آر کوڈ کے طریقے دستیاب ہیں۔ ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد صارفین اپنی ضرورت کے مطابق ایپ کی تمام سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔