: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شدید گرمی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ مستحق خاندانوں کو اپریل، مئی اور جون کے لیے تین ماہ کا راشن ایک ساتھ
فراہم کیا جائے۔ مرکزی وزارت برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اس اقدام کا مقصد گرمی کے موسم میں لوگوں کو طویل قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچانا اور غریب خاندانوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔