the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
ذرائع:

کولکتہ: کولکتہ میں بی جے پی کے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتا بنرجی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ بی جے پی 2026 کے انتخابات میں مغربی بنگال میں اقتدار میں آئے گی۔ امیت شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی ماں، مٹی مانش کے نعرے کے ساتھ بائیں بازو کو ہٹا کر اقتدار میں آئیں، لیکن بنگال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آج بھی بنگال میں دراندازی، خوشامد، سیاسی تشدد اور بدعنوانی ہو رہی ہے۔ کمیونسٹوں اور ممتا بنرجی نے مل کر بنگال کو برباد کر دیا ہے۔ امت شاہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ 2026 میں بی جے پی حکومت بنانا چاہتے ہیں تو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس کی بنیاد رکھیں اور مودی جی کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔ 

وزیر داخلہ امت شاہ نے چہارشنبہ کے روز سخت الفاظ میں کہا کہ مرکزی حکومت شہریت ترمیمی قانون (CAA) کو نافذ کرے گی



اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
آپ کو بتا دیں کہ امت شاہ نے پارٹی کی لوک سبھا انتخابی مہم کی شروعات کے لئے یہاں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خوشامد، دراندازی، بدعنوانی اور سیاسی تشدد جیسے مسائل پرممتا بنرجی پر شدید حملہ کیا اور عوام سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے اور اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو منتخب کرنے پر زور دیا۔ ریلی میں جمع ہونے والے ہجوم پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے مزاج کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2026 میں ریاست میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی۔
شاہ نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست میں بی جے پی کی کارکردگی اسمبلی انتخابات میں اس کی جیت کی بنیاد رکھے گی۔ سی اے اے کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ممتا بنرجی اس کی مخالفت کر رہی ہیں، لیکن اسے لاگو ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ریاست کی 42 میں سے 18 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.