: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 9 مئی ( یواین آئی) سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں پر کانگریس کے انتباہ کو نظر انداز کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت مہاراشٹر میں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ۔
مسٹر چدمبرم نے ٹویٹ کر کے کہا’’ کانگریس نے پہلے ہی لاک ڈاؤن کے دوران روزگار، پیسے اور اناج کے بحران کا سامنا کر رہے مہاجر مزدوروں کا مسئلہ اٹھایا تھا ۔ کانگریس نے غریب کنبوں کو نقدی اور اناج دیے جانے کی مانگ بھی کی تھی، جس کا فائدہ مہاجر مزدوروں کو بھی ملتا۔حکومتوں نے ہماری اپیل پر توجہ نہیں دی ۔ کانگریس نے ہی سب سے
پہلے مطالبہ کیا تھا کہ اپنی آبائی ریاستوں کو واپس لوٹنے کے خواہاں مہاجر مزدوروں کے لئے انتظامات کئے جانے چاہئے ۔ مرکزی حکومت نے 38 دنوں تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ‘‘ ۔ انہوں نے کہا ’’ کانگریس نے پہلے ہی حقائق کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی کہ ہزاروں کی تعداد میں مہاجر مزدور پیدل سفر کر کے اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں ۔ ہماری بات کو نظر انداز کیا گیا ۔ ابھی حکومتیں مہاجر مزدوروں کے مال گاڑی سے کٹ کر ہلاک ہونے کے واقعہ پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہیں ۔ ایسے حادثے ہماری شاہراہوں اور ریلوے ٹریک پر سبھی کو روز دکھائی ہیں، سوائے حکومتوں کے‘‘ ۔ واضح ر ہے کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں جمعہ کی صبح مال گاڑی سے كٹ كر 16 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی ۔