شاہجہاں پور ، 23 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف شاہجہاں پور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سٹی صدر شلپی گپتا کی شکایت پر تیجسوی یادو کے خلاف صدر بازار پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا
ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش دویدی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ شکایت میں لکھا ہے کہ ” بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیے گئے نازیبا تبصرے سے ملک کے لوگوں میں غصہ ہے، ہم تمام بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان چاہتے ہیں کہ تیجسوی یادو کے خلاف سنگین دفعات کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی-