ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں جمعہ 7 نومبر کو منعقد ہونے والا کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس 12 نومبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں تمام وزراء اور اعلیٰ عہدیدار
شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، گزشتہ کابینہ اجلاس میں مجالس مقامی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کوئی واضح فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔حکومت نے طے کیا تھا کہ 7 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا، تاہم ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث اب یہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔