the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،24 دسمبر(یو این آئی) مرکزی کابینہ کی سلامتی امورکی کمیٹی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کا عہدہ وجود میں لانے، اس کے کردار، ضابطے اور چارٹر کو آج منظوری دے دی ہے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس تجویز کو منظوری دی گئی انہوں نے کہا کہ سی ڈی ایس فوجی امور کے محکمہ کا سربراہ ہوگا اور وہ چار اسٹار کے رینک والا جنرل ہوگا۔ سی ڈی ایس کی تنخواہ تینوں افواج کے سربراہوں کے برابرہوگی۔ وہ وزیر دفاع کے تحت بنائے جانے والے فوجی امور کے محکمہ کا بھی سربراہ ہوگا۔ سی ڈی ایس اس محکمہ کا سکریٹری بھی ہوگا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ 15



اگست کو سی ڈی ایس کے عہدے کا اعلان کیا تھا۔ سی ڈی ایس حکومت کو دفاعی امور میں صلاح دینے والا محکمہ ہوگا۔ کارگل لڑائی کے بعد جائزہ کمیٹی نے اس عہدے کو وجود میں لانے کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعظم کی جانب سے عہدے کا اعلان کیےجانے کے بعد سی ڈی ایس کے عہدے کے طور طریقوں اور ضابطوں اور چارٹر کو حتمی شکل دینے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے حال ہی میں اپنی رپورٹ حکومت کو سونپی تھی۔
بدلتے چیلنجز اورحالات میں تینوں کو ایک کمان کے تحت لانے کے لیے سی ڈی ایس کے عہدے کے سلسلے میں لمبے عرصے سے غوروخوض چل رہا تھا۔ افواج کی آپریٹنگ استعداد بڑھانے اور مخصوص صورتحال میں اس کا کردار بے حد اہم ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.