the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تمكرو، 2 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کا دفاع کرتے ہوئے کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سي اےاے کی مخالفت کرنا پارلیمنٹ اور آئین کی مخالفت کرنا ہے مسٹر مودی نے تمكرو میں سدھ گنگا مٹھ میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ہم پڑوسی ملک پاکستان سے ہجرت کرکے آئے دلت، سکھ، جین اور دوسرے مذاہب کے پناہ گزینوں کے مفاد میں سي اےاے لے کر آئے ہیں اور ہم نے ان کے تئیں اپنی ذمہ داری کو پورا کیا ہے‘‘۔
انہوں نے سي اےاے کے خلاف ہو رہے مظاہروں کو دلتوں، پچھڑوں، سکھ، جین اور دیگر کمیونٹی کے خلاف بتاتے ہوئے کانگریس اور اس کی حمایت یافتہ پارٹیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کانگریس اور اس کے اتحادی پاکستان کے خلاف مظاہرہ کریں، جہاں ہر مذہب کی



اقلیتوں پر ظلم ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا’’ہم ان کے مفاد کے لئے قانون لے کر آئے جنہیں دہائیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک میں امن و امان کا ماحول قائم ہوا ہے۔ عوام کے آشیرواد سے ہی اجودھیا میں رام مندر اور کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے خواب کی تعبیر ملی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران سدھ گنگا مٹھ کے پجاری آنجہانی شوكمارسوامي جي کو خراج عقیدت پیش کی ۔انہوں نے پیجاور مٹھ کے سوامی کو بھی یاد کیا جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا۔
اس سے پہلے مٹھ انتظامیہ نے وزیر اعظم مودی کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ان کے ساتھ اس پروگرام میں کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس ید یورپا، مرکزی وزیر سدانند گوڑا، پرهلاد جوشی، سریش انگاڑي اور دیگر رہنما موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.