ذرائع:
جوبلی ہلز حلقہ کے ضمنی انتخاب کا اعلامیہ پیر کو جاری ہوگا، جس کے فوری بعد پرچہ نامزدگیوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ پرچہ نامزدگیوں کی وصولی کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے، 22 اکتوبر کو نامزدگیوں کی جانچ پڑتال ہوگی اور 24 اکتوبر تک نامزدگیوں کی واپسی کا موقع دیا جائے گا۔ ضمنی
انتخاب کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو کی جائے گی۔ اس حلقہ کے لئے کانگریس، بی آر ایس اور بی جے پی کے امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے، تاہم مرکزی مقابلہ کانگریس اور بی آر ایس کے درمیان متوقع ہے۔بی آر ایس نے آنجہانی گوپی ناتھ کی اہلیہ، اہم سنیتا کو امیدوار بنایا ہے ۔ کانگریس نے نوین کمار یادو کو امیدوار بنایا ہے