the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی‘ 5جولائی (ایجنسی)انکم ٹیکس میں بڑی راحت کی امید لگائے مڈل کلاس کوآج بجٹ سے کافی مایوسی ہوئی۔ حکومت نے عبوری بجٹ میں پانچ لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس میں صدفیصد چھوٹے دینے کا اعلان کیا تھا‘ مڈل کلاس کو اس میں ترمیم کی امید کی تھی لیکن بجٹ میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کے دوسرے دور کا پہلا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ حالانکہ راست ٹیکس ریونیو میں اضافہ کے لئے 2019-20 کے بجٹ میں محصول کے ذریعہ سے امیروں پر ٹیکس کا بوجھ بڑھایا گیا ہے۔
پہلے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی قابل ٹیکس آمدنی والے افراد کو انفرادی ٹیکس پر پندرہ فیصد محصول دینا پڑتا تھاط۔ آج پیش بجٹ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ اور دو کروڑ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے محصول 15فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ دو کروڑ سے زیادہ اور پانچ کروڑ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے محصول



پندرہ فیصد سے بڑھ کر پچیس فیصد کردیا گیا ہے جب کہ پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی والوں کے لئے محصول بڑھا کر 37 فیصد کیا گیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے بتایا کہ اسے دو کروڑ سے زیادہ اور پانچ کروڑ روپے تک کی سالانہ آمدنی والوں کو پہلے کے مقابلے میں تین فیصد اور پانچ کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی والوں کو سات فیصد زیادہ ٹیکس دینا ہوگا۔
دو لاکھ روپے تک کی آمدنی والوں کے لئے ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کئے جانے سے یہ پہلے کی طرح ہی رہیں گے۔ پانچ لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ آمدنی پر ہی ٹیکس دہندگان ٹیکس کے دائرے میں آئیں گے۔ پچھلے مالی سال میں ڈھائی سے پانچ لاکھ روپے کی آمدنی پر پانچ فیصد ٹیکس قابل ادائیگی تھا۔ پانچ لاکھ روپے سے زیادہ او ردس لاکھ روپے تک کی آمدنی پر ٹیکس بیس فیصد لگتا تھا۔ دس لاکھ روپے سے زیادہ پر انکم ٹیکس تیس فیصد تھاط اس طرح پانچ لاکھ روپے سے ایک روپیہ بھی آمدنی زیادہ ہوجانے پر رقم انکم ٹیکس کے دائرے میں آجائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.