: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (17 اپریل 2026) حیدرآباد شہر کے نامپلی علاقے میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کا بی آر ایس کی طلبہ تنظیم بی آر ایس وی کارکنوں نے گھیراؤ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ یہ احتجاج بی جے پی رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کی جانب سے پارلیمنٹ میں تلنگانہ کی تقسیم کو پاکستان کی تقسیم سے تشبیہ دینے والے بیان کے خلاف کیا گیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ اس بیان سے تلنگانہ کے شہداء کی قربانیوں اور عوام کے جذبات کی توہین کی
گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیجسوی سوریا فوری طور پر تلنگانہ کے عوام سے معافی مانگیں، بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج کے دوران بی آر ایس وی کارکنوں نے بی جے پی دفتر کے سامنے تیجسوی سوریا کا پتلا نذرِ آتش کیا۔ اس موقع پر بی جے وائی ایم اور بی آر ایس وی طلبہ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے بی آر ایس وی کے کئی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔