اعتماد نیوز 25 نومبر 2025( ذرائع) جی ایچ ایم سی کی جنرل باڈی میٹنگ سے قبل بی آر ایس ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور کارپوریٹرس نے صنعتی اراضی کی فروخت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ قائدین ایک ریالی میں جی ایچ ایم سی کے دفتر پہنچے اور ریونت ریڈی حکومت پر الزام
لگایا کہ وہ 9,292 ایکڑ صنعتی اراضی کو فروخت کرکے ایک بڑے گھوٹالے کی راہ ہموار کررہی ہے جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ بی آر ایس نے حیدرآباد انڈسٹریل کاریڈور میں اراضی کی فروخت سے متعلق پالیسی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔