: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بی آر ایس کے ریاستی عاملہ کے اجلاس میں پارٹی سربراہ چندرشیکھر راو نے اہم فیصلے لیتے ہوئے ریاستی سطح کی کمیٹی کے علاوہ تمام پارٹی کمیٹیوں کو تحلیل کر دیا۔
انہوں نے پارٹی کے کارگزار صدر تارک راما راو کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے ہدایت دی کہ جلد از جلد تمام سطحوں پر
نئی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ ساتھ ہی نئی کمیٹیوں کے لیے تربیتی کلاسس کے انعقاد کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
اس گے علاوہ پارٹی سربراہ نے بی آر ایس کی رکنیت سازی مہم فوری طور پر شروع کرنے کا ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صرف کتابی اندراج تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے رکنیت کا اندراج کیا جائے۔