تلنگانہ 18 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) بی ار ایس قایدین و سابق وزرا وی سرینواس گوڑ اور سی لکشما ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چیف منسٹر کی تقاریر انتخابی نوعیت کی ہیں اور ترقیاتی کاموں کے
بجائے سابق حکومت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔سابق وزرا نے کہا کہ پالامورو رنگا ریڈی سمیت بڑے آبپاشی و تعلیمی منصوبے کے چندر شیکھر راؤ کے دور میں شروع اور مکمل ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور بی جے پی بلدی انتخابات میں خفیہ مفاہمت کر رہی ہیں۔