ذرائع:
بی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق وزیر کے ٹی آر کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج تلنگانہ کے گورنر سے راج بھون میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بی آر ایس وفد نے ریاست میں مبینہ کوئلہ گھوٹالے میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ان کی کابینہ کے بعض وزراء کے ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق ایک
تفصیلی نمائندگی پیش کی۔ بی آر ایس وفد نے گورنر کو دی گئی یادداشت میں الزام عائد کیا کہ ریاست میں کوئلے کی خرید و فروخت اور سپلائی کے نام پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی ہے، جس میں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ وفد کے مطابق اس مبینہ گھوٹالے میں بااثر افراد اور اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں، جس کی وجہ سے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں۔