ذرائع:
سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ایراولی میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر بی آر ایس کے اہم قائدین کے ساتھ ملاقات کی جس میں پارٹی کے کارگزارصدرکے ٹی آر، سابق وزیر ہریش راؤ اور دیگر سینئر قائدین موجود تھے اس ملاقات میں
ریاست کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور خاص طور پر فون ٹیپینگ کیس کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں کے چندرشیکھرراو نے حکام کی تفتیش کے طریقے اور حالیہ پیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور رہنماؤں کو اس قانونی معاملہ سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات دیں