the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی / برازیلیا، 22 اکتوبر (یواین آئی) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹر زینیکا کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کے انسانی تجربے میں شامل برازیل کے ایک رضاکار کی موت ہو گئی ۔ تاہم اس کے باوجود کمپنی اپنا آزمائشی تجربہ جاری رکھے گی۔
ایسٹرا زینیکا کی یہ ویکسین ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئی ہے ۔ برازیل میں اس ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا انسانی تجربہ ہو رہا ہے ، اور اس تجربے میں شامل ایک رضاکار کی موت ہوگئی ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت نے آج کہا کہ اس واقعے کے باوجود ویکسین کا آزمائشی تجربہ جاری رکھا



جائے گا ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ آزمائشی تجربہ جاری رکھا جائے گا۔
آسٹرا زینیکا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی لیکن اس نے بتایا کہ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد آزمائشی تجربہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس آزمائشی تجربے میں شامل رضاکاروں کو کورونا ویکسین کی ڈوز دی گئی تھی یا پلیسبوکی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ رضاکار 28 سال کا تھا اور پیشے سے ڈاکٹر تھا۔ وہ ریو ڈی جنیرو کا رہنے والا تھا۔ اس کی موت کورونا انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی دیگر بیماریوں سے ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.