: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ 18 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلگو ریاستوں کے مختلف عدالتوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد، کریم نگر اور آندھرا پردیش کے راجہ مہندرورم کی عدالتوں کو یہ دھمکیاں دی گئی ہیں۔حیدراباد کی نامپلی کرمنل کورٹ کو ایک بار پھر بم دھماکے کی دھمکی
ملنے پر ججس، وکلا اور عملہ گھبرا کر عدالت کی عمارت سے باہر نکل آئے، جس کے بعد بم اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تلاشی کارروائی شروع کی۔دریں اثنا، کریم نگر ضلع عدالت کو موصولہ ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمارت میں بم نصب کیے گئے ہیں جو 12 گھنٹوں بعد پھٹ جائیں گے۔ پولیس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کر رہی ہے۔