تلنگانہ 23 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی دو اہم عدالتوں کو پیر کے روز بم دھمکی ملنے سے شدید سنسنی مچ گئی۔ Machilipatnam اور Mulugu ضلع عدالتوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل کے ذریعے دھمکیاں بھیجی گئیں، جس سے ججوں، وکلاء میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حکام کے مطابق دونوں
ریاستوں میں ایک ہی طرز کی ای میل موصول ہونے پر کسی سازش کے پہلو سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مچلی پٹنم ضلع عدالت کے چیف جج کو دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد فوراً الرٹ جاری کیا گیا، جس پر تمام جج حضرات اپنے کمرے چھوڑ کر باہر آگئے اور عدالت کے احاطے میں کھلی جگہ پر بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔