حیدرآباد 18 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے نامپلی کورٹ کمپلیکس کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی حیدرآباد پولیس حرکت میں آ گئی اور احتیاطی طور پر کورٹ عملہ، وکلا کو باہر نکال کر سکیورٹی سخت
کر دی گئی۔ پولیس، بم ڈٹیکشن اینڈ ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ نے پورے کورٹ احاطے اور پارکنگ ایریا کی تلاشی لی۔ واقعے کے بعد داخلی راستوں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ دھمکی کہاں سے آئی اور اس کے پیچھے کون ہے، اس کی جانچ سائبر کرائم پولیس کر رہی ہے۔