: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 4 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بم کی دھمکی پر مبنی ای میل موصول ہونے کے بعد انڈیگو کی حیدرآباد آنے والی دو پروازوں کو ہنگامی طور پر دیگر شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔ مدینہ سے آنے والی پرواز کو احمد آباد جبکہ شارجہ سے آنے والی
پرواز کو ممبئی منتقل کیا گیا۔دونوں طیاروں کو علیحدہ مقامات پر کھڑا کرکے مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ سی آئی ایس ایف اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پروٹوکول کے تحت مکمل تلاشی لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھمکی افواہ معلوم ہو رہی ہے، تاہم واقعے کے باعث فضائی سفر کے شیڈول میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی