: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جگتیال بلدیہ بی آر ایس کی چیئرپرسن بوگا شراوانی پراوین نے چیئرپرسن کے عہدہ سے مستعفی ہوگئی۔ آج انھوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عہدہ چھوڑ دینے کا اعلان کرتے ہوئے استعفی کا مکتوب حوالے کیا۔
تین دن قبل ان کے خلاف پارٹی کے نصف سے زائد کونسلرس نے بغاوت کردی تھی اور چیئرپرسن بھوگا شراونی کو عہدہ سے ہٹا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی کونسلرس دستخطی مہم بھی چلائی
تھی ۔ چیئرپرسن کے خلاف 27 کونسلرس نے اپنے دستخط کرتے ہوئے ایک مکتوب رکن اسمبلی ڈاکٹر یم سنجے کمار کے حوالے کیا تھا ۔باغی کونسلرس نے چیئرپرسن بوگا شراونی پر یکطرفہ فیصلے کرنے اور انھیں اعتماد میں نہیں لینے کا الزام لگایا تھا اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دی تھی باغی کونسلرس کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل ہی آج بوگا شراونی نے اپنا استعفی پیش کردیا ہے۔ اس اقدام کے بعد جگتیال میں سیاسی حالات سرگرم ہوگئے ہیں۔