تلنگانہ 11 فروری 2026 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے بلدی انتخابات کے دوران بودھن بلدیہ کے مختلف پولنگ مراکز پر کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ رکاس پیٹ کے بوتھ نمبر 24 اور گوشالہ علاقے کے بوتھ نمبر 78 پر دوسرے افراد کے نام سے ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ووٹروں کے شناختی کارڈ کی جانچ کے دوران ملزمان کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کئے جانے پر پولنگ ایجنٹس اور انتخابی عملے کو
شبہ ہوا، جس کے بعد تفتیش میں ان کے فرضی ووٹ ڈالنے کی کوشش کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی کوششوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وارڈ نمبر 20 اور 21 کے پولنگ مراکز کے قریب کشیدگی بڑھنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کر دیا، جبکہ ہائی اسکول پولنگ مرکز کے باہر جمع افراد کو پولیس نے منتشر کردیا۔