: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 18 اگسٹ (ذرائع) مہاراشٹر کے ساحل پر بہہ کر آئی غیر ملکی کشتی سے تین اے کے-47 رائفل او دیگر ہتھیار ملنے کے بعد سیکورٹی نظام کو لے کر خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک اس واقعے میں دہشت گردی کا کوئی زاویہ نہیں
ملا ہے۔ اس کشتی میں ایک بھی شخص سوار نہیں تھا۔
ممبئی سے 190 کلومیٹر سے زیادہ دور واقع شری وردھن علاقے میں کچھ مقامی لوگوں نے کشتی کو دیکھا اور سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کیا۔ کشتی میں تین اے کے-47 اور دیگر ہتھیار ہیں۔ اسے ماہی گیروں نے ہری ہریشور ساحل کے قریب پایا۔