the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

آج بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں آپ کو کیسا لگتا ہے؟

بہت فکر مند
زیادہ متاثر نہیں
کوئی اثر نہیں
تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی  مہم کا آغاز جمعرات سے ہوگیا، جو 24 جولائی تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں حیدرآباد کے حمایت نگر وارڈ آفس میں حکام نے بوتھ لیول افسران (BLOs) کو اینیومریشن فارم فراہم کئے۔ بی ایل اوز گھر گھر جا کر ووٹروں کو یہ فارم دیں گے، جنہیں ووٹر خود پُر کرکے واپس بی ایل اوز کے حوالے کریں گے۔ حکام کے مطابق دو دن بعد بی ایل اوز دوبارہ گھروں کا دورہ کرکے مکمل شدہ فارم جمع کریں گے۔حکام نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی مدد یا شکایت کے لیے ووٹر 1950 ٹول فری



نمبر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی علاقے میں بی ایل او گھر نہ پہنچے تو اس کی شکایت بھی اسی نمبر پر درج کرائی جا سکتی ہے۔حیدرآباد ضلع میں فارم انگریزی زبان میں جبکہ ریاست کے دیگر اضلاع میں تلگو زبان میں فراہم کئے جائیں گے۔ بی ایل اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روزانہ اپنے بوتھ کے دائرے میں کم از کم 50 گھروں تک پہنچ کر فارم تقسیم کریں۔ریاست کے تمام 3 کروڑ 38 لاکھ 26 ہزار 448 ووٹروں کو یہ فارم فراہم کئے جائیں گے۔ ووٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فارم پُر کرکے 24 جولائی تک متعلقہ بی ایل اوز کے حوالے کر دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
http://web.archive.org/web/20260124084930/https://www.darussalam.bank.in/

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.