the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 6 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے 3 اپریل تک یس بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے لئے روپے نکالنے کی حد 50،000 روپے کرنے کے حکومت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اداروں کو آسانی سے چلانے کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی صلاحیت بے نقاب ہو گئی ہے۔
مسٹر چدمبرم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا ، ’’بی جے پی چھ برسوں سے اقتدار میں ہے۔ مالیاتی اداروں کو چلانے اور ان کو منظم کرنے کی ان کی صلاحیت بے نقاب ہوگئی ہے۔ یہ سب سے پہلے پی ایم سی بینک کے معاملے میں اور اب یس بینک کے معاملے میں ہوا۔ کیا حکومت پریشان ہے؟



کیا وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ سکتی ہے؟ کیا کوئی تیسرا بینک بھی اس لائن میں ہے؟ ‘‘
واضح ر ہے کہ حکومت نے نجی شعبے یس بینک پر 30 دن کی عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے اس دوران ، اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے روپےنکالنے کی حد 50،000 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی جمعرات کی شام 6 بجے سے شروع ہوئی ہے اور یہ 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس پوری مدت کے دوران ، اکاؤنٹ رکھنے والے 50،000 روپے سے زیادہ رقم نہیں نکال پائیں گے۔ اگر اس اکاؤنٹ میں کسی اکاؤنٹ رکھنے والے کے پاس ایک سے زیادہ اکاؤنٹ ہیں ، تب بھی وہ مجموعی طور پر صرف 50 ہزار روپے نکال سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.