: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناگپور: ملک میں لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 23 لیڈر اس وقت تک بدعنوان تھے جب تک وہ ہمارے ساتھ تھے لیکن بی جے پی نے اب انہیں اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے۔ مودی نے ان 23 لوگوں
کو دھمکی دے کر اپنی پارٹی میں لے لیا۔ جو کرپٹ اور چور تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں آپ چور کہتے تھے آج آپ نے انہیں اپنی گود میں رکھا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بڑی لانڈری ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کرپٹ لیڈروں کو دھو کر صاف کرتی ہے اور اپنی پارٹی میں شامل کرلیتی ہے۔