پٹنہ ، 09 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹر کی طرح ووٹر لسٹ خصوصی نظر ثانی کے نام پر آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹ چوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے انکم ٹیکس گولمبر سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ کی
قیادت کر رہے مسٹر گاندھی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر مہاراشٹر کی طرح آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی انتخابی نظر ثانی کو فوری واپس لے۔ دراصل بی جے پی حکومت مہاراشٹر کی طرز پر بہار کے انتخابات میں دھو کہ دینا چاہتی ہے۔