the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو، 4 جنوری (یو این آئی)کانگریس نے سنیچر کو وزیراعظم نریندر مودی پر اپنی حکومت کی ناکامیابیوں کو چھپانے کے لئے شہریت قانون لائے جانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بڑھتی بے روزگار، تباہ ہوتی معیشت اور زرعی بحران جیسے سنگین مسائل پر ملک کے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسا کیا گیا ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مودی۔شاہ دونوں لیڈر لوک سبھا انتخابات کے دوران اہل وطن سے اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں



ناکام رہے ہیں۔
انہوںنے آسمان چھوتی بے روزگاری، زرعی بحران پر قابو پانے میں ناکام ہونے اور جی ڈی پی کے کم ترین سطح پر پہنچ جانے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے متنازعہ قانون لے کر آئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ملک کی عوام روزگار اور معیشت کی پٹری پر لانے کے مطالبہ کے سلسلے میں سڑک پر اترے گی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں، سکھوں، عیسائیوں، بودھوں اور دیگر کو شہریت دینے کے خلاف نہیں ہے لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے آئینی اقدار کے برخلاف یہ کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.