the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جے پور، 15 جولائی (یواین آئی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کرکے منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔
مسٹر گہلوت نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ دہلی میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر گرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا پوری طرح سے مذاق اڑایا جارہا ہے۔ دلال لوگ اراکین اسمبلی کو لالچ دے رہے ہیں ۔ یہ جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی خرید



وفروخت کے ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں اور وقت آنے پر ان کواجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 76 برس تک جمہوریت کو بچائے رکھا۔ سرکار بدلتی رہیں، جمہوریت کو برقرار ررکھا، لیکن آج سب اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے پائلٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دی ہے۔ نوجوانوں کو تنظیم میں اور حکومت میں عہدے دیئے ۔ ان کا مستقبل بھی کانگریس میں ہی محفوظ ہے ۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ کانگریس بولنے سے کچھ نہیں ہوتا ، ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.