the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنو:06جولائی(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے مہنگائی،جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے جس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہوگا محترمہ واڈرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھانسی میں منعقد کانگریس لیڈروں کی دو روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کے سامنے بڑے چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ وہ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والا کردار ادر کرنا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ آج ملک کی حالت موجودہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مخالف ہوچکے ہیں۔ بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی، غریبی، عدم تغذیہ، جرائم کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار، آئین و



آئنی اداروں کے سامنے کھڑے چیلنجز سے صرف کانگریس ہی مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے لئے سب کو سرگرم کردار ادا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر سماج کے درد کو ہرنے کا ہماری تاریخ بھی ہے۔ حال میں بھی اور مستقبل میں بھی اس لئے ہماری اولین ترجیح ملک و عوام الناس ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے دکھ و درد کو سمجھنا و شیئر کرنے کے ساتھ اسے حل کرنے کے لئے محنت سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکز و اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوا م کو بحران میں ڈھکیلنے کا گناہ کیا ہے۔ امیر ہو یا غریب سماج کا کوئی بھی طبقہ بڑھتی مہنگائی، جرائم، قتل،لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے متاثر ہے۔ کانگریس مضبوطی کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری، پٹرول،ڈیزل و رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بی جے پی حکومت سے سوال بھی کرے گی اور تحریک بھی چلائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.