: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاتہار 21 نومبر ( یواین آئی ) مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر امت شاہ نے آج دعویٰ کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) کے لوگوں کو مزید ریزرویشن دینے کی اسکیم پر کام کر رہی ہے مسٹر شاہ نے یہاں منیکا کے ہائی اسکول میدان میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ستر سالوں میں کانگریس نے کبھی بھی او بی سی کی عزت نہیں کی ۔ یہ تو وزیراعظم
نریندرمودی کی حکومت ہے جس نے اوبی سی کمیشن کو آئینی درجہ عطا کیا ہے بی جے پی صدر نے کہاکہ حکومت نے جموں ۔ کشمیر کو خصوصی موقف دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے ملک میں دہشت گردوںکے انٹری گیٹ کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا ہے ۔انہوں نے رام جنم بھومی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ سبھی چاہتے تھے کہ رام مندر اجودھیا میں بنے ۔ اس سے متعلق سپریم کورٹ کے حال ہی میں آئے فیصلہ نے مندر تعمیر کا راستہ صاف کر دیا ہے ۔