ذرائع:
تلنگانہ کے بلدی انتخابات میں بڑی امیدوں کے ساتھ میدان میں اترنے والی بی جے پی توقع کے مطابق نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ریاست میں پارٹی کے 8 ارکان پارلیمنٹ اور 8 ارکان اسمبلی ہونے کے باوجود وہ بلدی سطح پر ووٹرس کا دل جیتنے میں پیچھے رہ گئی 116 بلدیات اور 7 کارپوریشنوں کے اس معرکہ میں بی جے پی کی پوری طاقت کریم نگر اور
نظام آباد کارپوریشنوں کے گرد گھومتی رہی لیکن دیہی علاقوں میں موجود سات بی جے پی ایم ایل ایز اپنی طاقت دکھانے میں ناکام رہے اور ایک بھی بلدیہ براہ راست اپنے نام نہ کر سکے۔اگرچہ پارٹی نے قومی قائدین کو بھی انتخابی مہم میں اتارا جس سے پارٹی میں جوش و خروش تو پیدا ہوا لیکن نتائج میں اس کا عکس نظر نہیں آیا۔ 49 بلدیات اور دو کارپوریشنوں میں تو بی جے پی ایک بھی وارڈ یا ڈویژن جیتنے میں ناکام رہی۔