ذرائع:
کولکتہ میں بی جے پی کے خلاف سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے پر پارٹی جھنڈا لہرانے کو قومی ہیرو کی توہین قرار دیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام نہ صرف سبھاش چندر بوس جیسے عظیم قائد کی بے حرمتی ہے بلکہ بنگال کے عوام کے جذبات کو بھی مجروح کرتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد بنگالی عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔