: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نواده، 19 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہار میں ووٹ چوری کرنے کے لئے دونوں کی ملی بھگت ہے مسٹر گاندھی ووٹر ادھیکار یاترا کی قیادت کرتے ہوئے تیسرے دن نوادہ پہنچے جہاں انہوں نے بھگت سنگھ چوک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور بی جے پی اور
الیکشن کمیشن پر ساز باز کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ دونوں مل کر لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ بہار میں لاکھوں لوگ جن کے نام پہلے ووٹر لسٹ میں تھے اب ان کے نام غائب پائے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور الیکشن کمشنر ووٹ کا حق چھیننے کی سازش کر رہے ہیں۔