: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شہر حیدرآباد میں راشن چاول کی تقسیم کے دوران تکنیکی خرابیوں کے باعث عوام کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں راشن کی دکانوں کے باہر کارڈ ہولڈرز کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ہر فرد کی بایومیٹرک کی تصدیق میں کافی وقت لگ رہا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو صبح سویرے سے ہی دکانوں کے باہر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس ماہ تین ماہ کا راشن ایک ساتھ تقسیم کیا جا رہا ہے، جو مرکزی حکومت کی ہدایات پر ریاستی
محکمہ سیول سپلایز کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔موجودہ سافٹ ویئر نظام کے مطابق تین ماہ کا چاول حاصل کرنے کے لیے مستحقین کو ای-پوس مشین پر تین مرتبہ بایومیٹرک تصدیق کرنی پڑ رہی ہے۔ ہر ماہ کے لیے الگ الگ تصدیق کے باعث ایک راشن کارڈ پر 20 سے 30 منٹ تک کا وقت لگ رہا ہے۔ لاکھوں افراد کی بیک وقت بایومیٹرک تصدیق کے باعث سرور پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس سے عمل سست ہو گیا ہے کارڈ ہولڈرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تکنیکی مسائل کے باعث راشن کی تقسیم میں تاخیر کو دیکھتے ہوئے اس ماہ کی آخری تاریخ 30 اپریل کے بعد بھی بڑھائی جائے