the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کٹھمنڈو، 31 اگست (ایجنسی) چوتھی بیمسٹیک چوٹی کانفرنس کے اختتام پر منظور کردہ کٹھمنڈو اعلامیہ میں آج دہشت گردی کے تعلق سے ہندستان کے اس موقف کی تائید کی گئی ہے جو سب پر عیاں ہے اور قطعیت کے ساتھ کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کی نشاندہی بھی کی جائے جو اس کی حوصلہ افزائی ہی نہیں کرتے بلکہ تائید اور مالی اعانت بھی کرتے ہیں۔ 
اس اعلامیہ کو بنگلہ دیش، ہندستان، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، بھوٹان اور نیپال کے سربراہان حکومت ومملکت نے منظوری دی



جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کا رخ صرف دہشت گردوں، دہشت گرد تنظیموں اور انکے نیٹ ورک تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں کی شناخت بھی کی جائے جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی ا، امداد و مالی اعانت کرنے کے علاوہ دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتے ہیں۔ 

اعلامیہ میں دنیا بھر بشمول بیمسٹیک ممالک میں دہشت گردانہ حملوں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دہشت گردی کو کسی صورت باجوازنہیں گردانہ جا سکتا۔ دہشت گردی سے متعلق مشاہدات کو اور اعلامیہ کو پاکستان پر درپردہ حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.