the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،25 ستمبر( یواین آئی) کورونا وائرس کے سبب بہار قانون ساز اسمبلی کے لئے تین مراحل میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اور 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں بہار کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات انتہائی غیرمعمولی حالات میں کرائے جارہے ہیں اوران حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کےساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروٹوکول کے سلسلے



میں بھی وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں ماڈل انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے انتخابات تین مراحل 28 اکتوبر ، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ہوں گے۔ تینوں مراحل کی ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن یعنی 10 نومبر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطین میں رہنے والے ووٹر یا تو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے سکتے ہیں یا وہ انتخابات کے آخری دن اپنے پولنگ بوتھ پرصحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں ووٹ کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.