دہلی 26 نومبر 2025 (ذرائع) قومی دارالحکومت دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہوئے ہولناک کار بم دھماکے کے معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے تحقیقات تیز کر دی ہیں اور اسی سلسلے میں آج ہریانہ کے فرید آباد سے تعلق رکھنے والے شعیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شعیب اس کیس میں ساتویں ملزم کے طور پر شناخت کیا گیا ہے اور
وہ فرید آباد کے دھوج گاؤں کا رہائشی ہے۔ تحقیقات کے مطابق دھماکے سے پہلے شعیب نے دہشت گرد عمر اُن نبی کو کئی دن اپنے گھر میں پناہ دی، سفر اور دیگر سہولیات فراہم کیں اور اسے پولیس اور خفیہ اداروں کی نظر سے بچانے میں مدد کی۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ شعیب کی گرفتاری کے بعد دھماکے کی سازش سے متعلق مزید اہم حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔